3 ستمبر 2018 - 18:42
کشمیر؛ پلوامہ میں بھارتی فورس کے ہاتھوں ایک کشمیری نوجوان جانبحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک کشمیری نوجوان جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق، سیکورٹی فورس نے پلوامہ کے کئی دیہات کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع ہی کیا تھا کہ لوگ سڑکوں پر آئے اور انہوں نے آپریشن میں خلل ڈالے کی کوشش کی۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مظاہرین نے سرچ آپریشن میں خلل ڈالنے کے لئے پھتراؤ کیا جس کے جواب میں سیکورٹی فورس کو ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کرنا پڑی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گسو نامی دیہات میں سیکورٹی فورس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور تیس دیگر زخمی ہوگئے۔مذکورہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد مظاہروں کا سلسلہ جنوبی کشمیر کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا ہے اور آخری اطلاعات  آنے تک جنوبی کشمیر کے پیشتر علاقوں میں مظاہروں وار جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲